۲۱ آبان ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 11, 2024
آستان قدس رضوی اور امام خمینی(رہ) ریلیف کمیٹی کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعاون کا آغاز

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکا ایک اہم ہدف وقف و نذر کو بین الاقوامی سطح پر رائج کرنا اور زیارت کی سفارت کاری کوبین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے اس سلسلے میں اس میدان میں فعال تمام اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا رہاہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکا ایک اہم ہدف وقف و نذر کو بین الاقوامی سطح پر رائج کرنا اور زیارت کی سفارت کاری کوبین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے اس سلسلے میں اس میدان میں فعال تمام اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا رہاہے ۔

اس سلسلے میں امام خمینی(رہ)ریلیف کمیٹی کے بین الاقوامی کوآرڈینیشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب جواد صفاری اور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام مصطفی فقیہ اسفند یاری کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادا داشت پر دستخط ہوئے ۔

اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہ آستان قدس رضوی کا مجموعہ جو کہ حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ ہے اور بین الاقوامی سطح پر اوقاف پر چلنے والا سب سے بڑا ادارہ جانا جاتا ہے ؛اس کے لئے وقف و نذرمیں توسیع و ترقی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسی وقف و نذر کے ذریعہ ہی زائرین کو ملک کے اندر اور ملک سے باہر مختلف خدمات اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

زائرین کے درمیان نیک اور امدادی کاموں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ تعاون اورمشترکہ مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے مخیر حضرات کی شناسائی اور تجربات کا تبادلہ وغیرہ اس مفاہمتی قرار داد میں شامل ہے ۔

آستان قدس رضوی جو کہ پورا سال کثیر تعداد میں زیارت سے مشرف ہونے والے غیرملکی زائرین کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے اوردوسری طرف امام خمینی(رہ) ریلیف کمیٹی کو بھی بیرون ملک سے بھرپور امداد ملتی ہے اس لئے اس طرح کا باہمی تعاون اور مشترکہ قرار داد سے وقف و نذر اورامدادی کاموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .